لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔ ترجمان کے مطابق اگر ہیڈ ورکس ٹوٹ گیا تو حافظ آباد اور چنیوٹ کے علاقے شدید متاثر ہوں گے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کو شہریوں کے فوری انخلاء کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ قادر آباد ہیڈ ورکس پر مسلسل پانی کا دباؤ ہے، جس کے باعث خطرہ برقرار ہے۔