پاکستان میں ’ای او بی آئی‘ پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان میں ’ای او بی آئی‘ پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) کے پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق جنوری 2025 سے پنشن میں کیے گئے اضافے کا اطلاق اب اگست کی پنشن کے ساتھ یکم ستمبر کو کیا جائے گا اور تمام واجبات بھی اسی تاریخ کو ادا کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ای او بی آئی کی آمدنی میں 41 فیصد اضافہ، 8 ماہ میں 50 ارب روپے کی ریکوری

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن کے مطابق جن پنشنرز کو جنوری 2025 سے پنشن میں 1500 روپے ماہانہ اضافے کا وعدہ کیا گیا تھا، انہیں اب یہ اضافہ 9 ماہ کے بقایاجات سمیت یکم ستمبر کو جاری کر دیا جائے گا۔ اس طرح پنشنرز کو صرف ماہانہ اضافی رقم ہی نہیں بلکہ جنوری سے اگست تک کی مجموعی رقم بھی ایک ساتھ ملے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ای او بی آئی پنشن کو 10 ہزار سے بڑھا کر 11 ہزار 500 روپے کرنے کی منظوری دی تھی، جسے کابینہ نے بھی منظور کر لیا تھا۔ اگرچہ اضافے کا اعلان جنوری 2025 میں کیا گیا، تاہم عملی طور پر یہ اضافہ اب ستمبر میں نافذ کیا جا رہا ہے۔

ای او بی آئی کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ستمبر کی پنشن میں تمام واجبات شامل ہوں گے اور پنشنرز کو کسی اضافی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس اقدام سے لاکھوں پنشنرز کو ریلیف ملے گا جو مہنگائی کے اس دور میں مالی دباؤ کا سامنا کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کا بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیئےقانون متعارف کروانے کا فیصلہ

یہ پیش رفت پنشنرز کے لیے ایک بڑی راحت کا باعث بنے گی، خاص طور پر اُن افراد کے لیے جو کئی ماہ سے اضافے کے منتظر تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *