پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری

پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری

پنجاب یونیورسٹی (پی یو ) نے صوبے بھر میں جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث گرمیوں کی چھٹیوں میں 8 ستمبر 2025 تک توسیع کر دی ہے۔ یہ فیصلہ طلبا اور عملے کی حفاظت اور تیاری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ، طلبا میں تشویش کی لہر

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق، یکم ستمبر سے 7 ستمبر تک ’زیرو ویک‘ منایا جائے گا، جس دوران کوئی تعلیمی کلاسز نہیں ہوں گی۔ تاہم اس عرصے میں ہاسٹل الاٹمنٹ، شعبہ جاتی سرگرمیاں اور داخلے حسبِ معمول جاری رہیں گے تاکہ تعلیمی اور انتظامی عمل متاثر نہ ہو۔

ترجمان نے کہا کہ ’حال ہی میں ہونے والی مون سون بارشوں نے آمدورفت کو متاثر کیا ہے اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں مشکلات پیدا کی ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر، یونیورسٹی نے کلاسز کے آغاز میں ایک ہفتے کی تاخیر کا فیصلہ کیا ہے تاکہ طلبا اور اساتذہ کو خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے کا وقت مل سکے‘۔

مزید پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی نے10سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

یونیورسٹی کے تمام تدریسی شعبے اب پیر، 8 ستمبر سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔ یہ فیصلہ موسمی حالات کے پیش نظر وقتی ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ اہم تعلیمی اور انتظامی شیڈول کو برقرار رکھنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *