آئی ایس پی آر کا یومِ دفاع کا نیا پرومو جاری

آئی ایس پی آر کا یومِ دفاع کا نیا پرومو جاری

آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع کے موقع پر نیا پرومو جاری کیا ہے جس میں افواجِ پاکستان کی جرات اور بہادری کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں بری، بحری اور فضائی افواج کی قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے قوم کے حوصلے اور ایمان کو وطن کا اصل سرمایہ قرار دیا گیا ہے۔

 معرکۂ حق  کے عنوان سے جاری اس پرومو میں دشمن پر فتح، مادرِ وطن کے دفاع اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاک فوج جوائن کرنے کا سنہری موقع، ملک بھر سے بھرتیوں کا اعلان

سرحدوں پر بہنے والا شہیدوں کا خون اس عزم کی یاد دہانی ہے کہ پاک فوج ہر دشمن کے سامنے فولاد کی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

یومِ دفاع پر یہ پیغام دیا گیا ہے کہ وطن کا تحفظ ہی بقا کی ضمانت ہے اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا عہد دہرا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *