شدید بارش کے باعث پشاور میں سیلابی صورتحال ، ندی نالوں میں شدید طغیانی

شدید بارش کے باعث پشاور میں سیلابی صورتحال ، ندی نالوں میں شدید طغیانی

پشاور اور اس کے گردو نواح میں منگل کی علی الصبح سے ہونیوالے شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال اور تین گھنٹوں سے جاری بارش کے باعث ندی نالوں میں شدید طغیانی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور اور اس کے گردو نواح میں منگل کی علی الصبح سے ہونیوالے شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال اور تین گھنٹوں سے جاری بارش کے باعث ندی نالوں میں شدید طغیانی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے الرٹ میں پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پشاور میں ورسک روڑ،متھرا، درمنگی،سردار کالونی اور ملحقہ علاقوں کے لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں ۔

پی ڈئ ایم اے کے مطابق پشاور اور گردونواح میں ندی نالوں میں پانی کی سطح تیزی کے ساتھ بلند ہورہی ہے اور بارش کے باعث کسی بھی نا گہانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *