معروف آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل سٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے پر فوکس کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مچل سٹارک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میری ہمیشہ سے سب سے اہم ترجیح رہی ہے، میں نے آسٹریلیا کے لیے کھیلے گئے ہر ایک ٹی 20 میچ کو انجوائے کیا، 2021 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا خاص لمحہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا ٹیسٹ ٹور ، ایشیز اور ون ڈے ورلڈ کپ 2027 میں تازہ دم اور فٹ رہ کر بہترین پرفارمنس کا منتظر ہوں۔
واضح رہے کہ مچل سٹارک نے آسٹریلیا کیلئے 65 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جس میں انہوں نے 79 وکٹیں حاصل کیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے مچل اسٹارک کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا بھی اعلان کر دیا ہے ، تاہم پیٹ کمنز مینجمنٹ پلان کے تحت سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو کئی میچز جتوانے والے قومی کھلاڑی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کو کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہے جس کی تشخیص کی جارہی ہے ، پیٹ کمنز کو بھارت کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی زیر غور نہیں لایا جائے گا۔
Mitchell Starc has announced his retirement from T20Is in order to prioritise Australia’s heavy Test schedule from late next year and the 2027 ODI World Cup https://t.co/wykP9UmHrY pic.twitter.com/6tI0QFZfJO
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 2, 2025