چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا دورہ، اعلیٰ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا دورہ، اعلیٰ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی(سی جے سی ایس سی) پاکستان، جنرل ساحر شمشاد مرزا نشانِ امتیاز (ملٹری)، سرکاری دورے پر قطر پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوسرے راؤنڈ کی ہائیئر ملٹری کوآپریشن کمیٹی (ایچ ایم سی سی ) اجلاس میں شرکت کی۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اپنے دورے کے دوران، جنرل مرزا نے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے امورِ دفاع عزت مآب شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی اور چیف آف اسٹاف قطر آرمڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) جاسم محمد احمد المانائی سے ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرتارپور میں کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور علاقائی و عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی عزم کا اعادہ کیا گیا۔ جنرل مرزا نے پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے نئے پہلوؤں پر بات چیت کی، جو ہائیئر ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دائرہ کار میں آئیں گے۔

قطر کی سول و عسکری قیادت نے خطے میں استحکام کے قیام میں پاکستان کے اہم اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:معافی کی گنجائش نہیں، 9 مئی واقعات کے کرداروں اور سہولت کاروں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

قبل ازیں، قطر آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹر پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ایک چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عسکری تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے۔

Related Articles