حقوق صرف بہانہ، ابتدا سے پاکستان نشانہ ہم پاکستان سے الحاق کے مخالف ہیں ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبر امان کا پرانا بیان منظرعام پر آگیا
Home - آزاد انتخاب - حقوق صرف بہانہ، ابتدا سے پاکستان نشانہ ہم پاکستان سے الحاق کے مخالف ہیں ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبر امان کا پرانا بیان منظرعام پر آگیا
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبرامان خان کی 2019 کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن سردار امان کشمیری ریاست پاکستان کے خلاف بیانات دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں وہ ایک احتجاجی مارچ میں شرکت کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر امان کشمیری نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ مڈل ایسٹ سے واپس آ کر اس مارچ کا حصہ بنے ہیں اور خصوصی طور پر اس احتجاج میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاہدہ کراچی نے کشمیریوں کو جکڑ رکھا ہے جبکہ ایکٹ 74 اور 22 اکتوبر کو تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہی معاملات کے خلاف وہ سراپا احتجاج ہیں۔
ویڈیو بیان میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما نے کٹھ پتلی انتظامیہ کو غاصب کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ “یہ ہمیں اس وقت نہیں جانے دیتے، میں باور کرانا چاہتا ہوں کہ ہم ریاست کو چلنے نہیں دیں گے۔”