گلگت بلتستان کے اہم عہدیداروں کا کالعدم ایکشن کمیٹی ختم کرنے کا اعلان

گلگت بلتستان کے اہم عہدیداروں کا کالعدم ایکشن کمیٹی ختم کرنے کا اعلان

ریاست مخالف بیانیہ ، پرتشدد کارروائیاں، گلگت بلتستان کے تمام اہم عہدیداران نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے اہم عہدیداروں نے اپنے ایک مشترکہ ویڈیو بیان میں تنظیم سے علیحدگی اور اسے تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ۔

ویڈیو بیان میں سینئر رکن مہر علی، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ تعارف عباس، نفیس ایڈووکیٹ اور نصرت حسین نے کہا کہ انہوں نے تنظیم کی موجودہ پالیسیوں بالخصوص ریاست مخالف بیانیہ اور پرتشدد کارروائیوں کے باعث علیحدگی اور تنظیم ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :بغاوت ،پرتشدد کارروائیاں اوراسلحہ کا کھلا استعمال، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی سرگرمیاں ریاستی مفادات کے خلاف جا رہی ہیں، جس کے باعث وہ اس پلیٹ فارم سے خود کو الگ کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ تنظیم کی موجودہ حکمت عملی اور طریقہ کار کی حمایت نہیں کرتے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ آئندہ وہ کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے جسے وہ عوامی یا ریاستی مفاد کے خلاف سمجھتے ہوں، اور انہوں نے دیگر کارکنوں سے بھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کی اپیل کی۔

اس سے پہلے آزاد کشمیر سے بھی تنظیم کے کور ممبران رضوان کرامت اور رکن بلال شیخ ودیگر بھی باضابطہ طور پر کالعدم کمیٹی سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں ۔

ویڈیو پیغام میں رضوان کرامت نے نوجوانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کالعدم کمیٹی کے انتشار اور ریاست مخالف پالیسیوں کو مسترد کریں،ان کا کہنا تھا کہ اب یہ تحریک اپنے اصل مقصد سے ہٹ چکی ہے اور ملک دشمنی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی پاکستان دشمنوں کا آلہ کار بن چکی ہےاب یہ کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی مسائل جیسے آٹا اور بجلی مقاصد سے مکمل طور پر ہٹ چکی ہے ۔

کور ممبر بلال شیخ نے بھی واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنظیم کی موجودہ سرگرمیاں ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت چل رہی ہیں اور اب ان کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رہا۔

editor

Related Articles