بچوں کو نوڈلز کھلانے والے والدین کے لئے اہم خبر آگئی

بچوں کو نوڈلز کھلانے والے والدین کے لئے اہم خبر آگئی

بچوں کو نوڈلز کھلانے والے والدین کے لئے تشویشناک خبر آگئی ، فوڈ اتھارٹی نے 2000 سے زائد زائدالمیعاد نوڈلز کے کارٹن برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے رنگ روڈ پر واقع ایک گودام پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں زائدالمیعاد اشیائے خوردونوش برآمد کرلیں۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران 15 ہزار کلو سے زیادہ زائد المیعاد گلوکوز، نوڈلز اور دیگراشیا برآمد ہوئیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی میں 2000 سے زائد زائدالمیعاد نوڈلز کے کارٹن، 3000 کلوگرام سے زیادہ ایکسپائرڈ کینڈیز، چپس، پاپڑ، بسکٹس اور جوسز ضبط کئے گئے، گودام مالکان زائدالمیعاد اشیاء کی ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : چنگان نے ایلسوِن اور اوشان X7 کی قیمتوں میں کمی کر دی

فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ کارروائی کے بعد گودام مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیاء فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

یاد رہے گذشتہ سال لاہور کے علاقے مناواں میں 2 بہن بھائی مبینہ طور پر غیر معیاری نوڈلز کھانے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق بہن بھائیوں میں 11 سالہ مریم اور 9 سالہ رافع شامل ہیں، بچوں کی ماں نے باغبانپورہ بازار سے 30، 30 روپے کے نوڈلز کے 2 پیکٹ لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں سونے کی قیمتیں بے قابو ! 1200 روپے فی تولہ مہنگا

ماں نے گھر میں بچوں کو نوڈلز بناکر دیے تو دونوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی، مریم گھر میں ہی انتقال کرگئی جبکہ 9سالہ رافع نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *