پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک نیا، دلکش اضافہ ہو چکا ہے، نئی ہونڈا سٹی ایسپائر ایس اب مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہے، جو نہ صرف اپنی ظاہری خوبصورتی بلکہ اندرونی فیچرز اور شاندار کارکردگی کے باعث صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔
ہونڈا ایٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے اپنی مقبول گاڑی “ہونڈا سٹی” کے نئے اپڈیٹڈ ورژن “سٹی ایسپائر ایس” کو باقاعدہ طور پر پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔
کمپنی نے اس ماڈل کی لانچنگ کا اعلان اپنی آفیشل فیس بک ویڈیو کے ذریعے کیا، جس میں اسے ’’بولڈ، اسمارٹ اور سنسنی خیز‘‘ ڈرائیو قرار دیا گیا ہے۔ نئے Aspire S ماڈل میں ڈیزائن، آرام دہ سفر اور جدید سہولیات کو یکجا کیا گیا ہے۔
گاڑی کے بیرونی ڈیزائن میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں نیا ہونڈا ایمبلم، بلیک ٹرنک اسپوئلر بمع ہائی ماؤنٹڈ اسٹاپ لائٹ اور بلیک شارک فن انٹینا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس اور بیک لیمپس اب گاڑی میں بطور اسٹینڈرڈ فراہم کیے جا رہے ہیں۔
گاڑی کو اسپورٹی لک دینے کے لیے نئی الائے ویلز، کروم فرنٹ گارنش، ریئر لائسنس پلیٹ گارنش اور بلیک سائیڈ مررز کا اضافہ کیا گیا ہے، اندرونی حصے میں ہائی کوالٹی فیبرک سیٹس، بیس بال اسٹچنگ کے ساتھ لیدر اسٹیئرنگ، میچنگ گیئر نوب اور آڈیو سسٹم کے لیے اضافی ٹویٹرز شامل کیے گئے ہیں، جو ڈرائیونگ کے تجربے کو مزید بہتر بناتے ہیں۔
Aspire S میں دو نئے رنگ بھی پیش کیے گئے ہیں: کینیون ریور بلیو اور اگنائٹ ریڈ جو صارفین کو اپنی ذاتی پسند کے مطابق رنگ منتخب کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
کمپنی نے اس نئے ماڈل کے ساتھ قیمتوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ ہونڈا سٹی 1.2 CVT کی قیمت 47 لاکھ 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جس کی بکنگ 9 لاکھ روپے میں کی جا سکتی ہے۔
سٹی 1.5 Aspire کی قیمت 60 لاکھ 69 ہزار روپے جبکہ سٹی 1.5 Aspire S (ٹاپ ویرینٹ) کی قیمت 61 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جس کی بکنگ 12 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔
نئی ہونڈا سٹی ایسپائر ایس نہ صرف جدید فیچرز سے لیس ہے بلکہ اپنی دلکش ڈیزائن اور اسپورٹی لک کے باعث پاکستانی صارفین کی توجہ کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔
نئی ہونڈا سٹی ایسپائر ایس، صرف ایک کار نہیں ، یہ ایک مکمل ڈرائیونگ تجربہ ہے ، اس کی پرفارمنس، اسٹائل اور ٹیکنالوجی آپ کو ہر سفر میں احساس دلاتی ہے کہ آپ نے بہترین انتخاب کیا ہے ، تو پھر دیر کس بات کی؟ آج ہی اپنے قریبی ہونڈا شوروم کا رخ کریں اور اپنی نئی سٹی کو گھر لے جائیں!۔