پاکستان میں پہلی بار سہ ملکی ٹی20 سیریز کا اعلان، شیڈول بھی جاری

پاکستان میں پہلی بار سہ ملکی ٹی20 سیریز کا اعلان، شیڈول بھی جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان رواں سال کے آخر میں اپنی پہلی ٹی20 انٹرنیشنل سہ ملکی سیریز کی میزبانی کرے گا، جس میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی سلیکشن کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ

پی سی بی کی جانب سے اتوار کو کیے گئے اعلان کے مطابق یہ سہ فریقی سیریز17 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی اور میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان17 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جب کہ دوسرا میچ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس سیریز کے دوران افغانستان کی ٹیم پہلی بار پاکستان میں کوئی ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی، جو ایک تاریخی لمحہ تصور کیا جا رہا ہے۔

باقی 5 میچز سمیت فائنل بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں 29 نومبر کو سیریز کا فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے اس سہ فریقی سیریز کو ورلڈ کپ سے قبل تیاریوں کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ بدستور اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماررہی ہے، مکی آرتھر

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایونٹ نہ صرف اعلیٰ معیار کی مسابقتی کرکٹ فراہم کرے گا بلکہ پاکستان سمیت تمام شریک ٹیموں کو ورلڈ کپ سے پہلے اپنی حکمت عملی اور ٹیم کمبی نیشن کو جانچنے کا موقع دے گا‘،۔

پاکستانی شائقین کرکٹ اس سیریز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، جو نہ صرف سنسنی خیز مقابلے فراہم کرے گی بلکہ ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کو اہم رفتار بھی دے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *