ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو نوکری کیلئے اہل کرنے کا فیصلہ

ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو نوکری کیلئے اہل کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدوار بھی اب نوکری کے لیے اہل ہوں گے،صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم  مینا خان آفریدی کے مطابق  اس اقدام کا مقصد تعلیمی شعبے میں موجود مختلف پروگرامز میں طلبہ کی تعداد کے مطابق زیادہ مواقع فراہم کرنا اور تعلیمی ڈھانچے میں لچک پیدا کرنا ہے۔

 اس وقت صوبے میں تقریباً 250 سے زائد بی ایس پروگرامز میں ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کی جا رہی ہے، جن پروگرامز میں وقت کے ساتھ طلبہ کی تعداد کم ہوتی ہے انہیں ایسوسی ایٹ ڈگری کے نظام میں شامل کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو تعلیمی حصول میں مزید مواقع میسر ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ملازمت کیلئے سعودی عرب اور بحرین جانیوالے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

چار سمسٹر مکمل کرنے کے بعد یعنی دو سال کی تعلیم کے بعد ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کی جا سکے گی بعد ازاں ایچ ای سی کی پالیسی کے تحت بی ایس ڈگری کسی اور کالج یا یونیورسٹی سے بھی مکمل کی جا سکتی ہے جبکہ جن پروگرامز میں طلبہ کی تعداد اطمینان بخش ہے وہاں چار سالہ بی ایس ڈگری معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

 وزیر تعلیم کے پی کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدوار اب مختلف سرکاری آسامیوں کے لیے بھی اہل ہوں گے، صوبائی کابینہ کو سفارشات بھیج دی گئی ہیں جس کے مطابق وہ امیدوار جنہیں کسی آسامی کے لیے 14 سالہ تعلیم درکار ہوگی، وہ بھی ایسوسی ایٹ ڈگری رکھنے کی صورت میں درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

اس اقدام سے نہ صرف طلبہ کے لیے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع بڑھیں گے بلکہ صوبے میں تعلیمی ڈھانچے کی لچک اور مختلف پروگرامز کی افادیت بھی بہتر ہوگی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدوار اب نہ صرف تعلیم مکمل کر سکتے ہیں بلکہ نوکری کے حصول کے ذریعے معاشی مواقع بھی حاصل کر سکیں گے، جس سے صوبے کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ معیار میں اضافہ متوقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *