سپریم کورٹ کے نئے عدالتی سال کا آغاز آج جوڈیشل کانفرنس سے ہوگا

سپریم کورٹ کے نئے عدالتی سال کا آغاز آج جوڈیشل کانفرنس سے ہوگا

سپریم کورٹ کی عدالتی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں، آج سے نئے عدالتی سال کا آغاز ہوگا، آج صبح ساڑھے 9 بجے نئے عدالتی سال کے حوالے سے جوڈیشل کانفرس ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی خطاب کریں گے، ساڑھے 10بجے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کریں گے، ساڑھے 11بجے سے ایک بجے آئینی بینچ سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا، آئینی بینچ کے سامنے سپر ٹیکس سے متعلق 1250 درخواستیں سماعت کیلیے مقرر ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *