نوشہرو فیروز : ڈمپر کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز : ڈمپر کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے صدوجہ تھانہ کی حدود میں ڈمپر کی کار کو ٹکر سے7 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، لاشیں مورو اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر ایک خراب ٹرالر کھڑا تھا، جس کی وجہ سے آگے جانے والی مہران کار نے سست رفتاری اختیار کی، اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک ڈمپر نے مہران کار کو زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کار کے پرخچے اڑ گئے۔

حادثہ کے نتیجے میں کار میں سوارایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں  2 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں ، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت ضلع خیرپور، لقمان جانوری کے رہائشیوں کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب حکومت کا اورنج ٹرین اورمیٹرو بس سے ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت علی احمد جانوری کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع خیرپور کے گاؤں لقمان جان محمد جانوری کا رہائشی تھا، علی احمد جانوری کے والد غلام محمد جانوری کی کراچی میں وفات ہوگئی تھی اور وہ اپنے والد کی میت کو گاؤں لے جا رہے تھے کہ یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق علی احمد جانوری کی بیوی شبیراں اور بیٹی اسماء بھی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں، میتیں ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

ایس ایچ او سدوجہ اور ڈی ایس پی مورو موقع پر پہنچے جبکہ ڈی ایچ او نوشہروفیروز کی جانب سے ایمبولینسیں روانہ کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : نئی ہونڈا سٹی ایسپائر ایس اب پاکستان میں ! قیمت نے سب کو حیران کردیا

ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو نے حادثے کا نوٹس لیا، ڈمپر کو پولیس نے تحویل میں لے لیا، مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *