ملتان شدید سیلابی صورتحال سے دوچار، شیر شاہ بند توڑنے کا فیصلہ، فوری انخلا کیلئے اعلانات شروع

ملتان شدید سیلابی صورتحال سے دوچار، شیر شاہ بند توڑنے کا فیصلہ، فوری انخلا کیلئے اعلانات شروع

ملتان اس وقت شدید سیلابی دباؤ کی زد میں ہے اور صورتحال قابو سے باہر ہونے پر انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شیر شاہ بند توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں دریائے چناب میں اس وقت شدید سیلابی صورتحال ہے اور حکام کے مطابق پانی کے بہاؤ اور دباؤ کو کم کرنے کے لیے شیر شاہ بند کو توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ملتان شہر کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔

اس فیصلے کے بعد ملحقہ دیہات اور آبادیوں میں مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں اور لوگوں کو فوری انخلا کی ہدایت دی گئی ہے۔ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے جلد از جلد محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔

سیلابی صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زرعی زمینوں اور دیہی بستیوں کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے، تاہم یہ اقدام شہری آبادی کو بڑے پیمانے پر تباہی سے بچانے کے لیے ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *