بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 عبوری ضمانت میں توسیع

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 عبوری ضمانت میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 1 عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

بانی پی ٹی آئی  کی 9 مئی، اقدام قتل اور احتجاج کے مقدمات میں 7 اکتوبر تک ضمانت میں توسیع کی گئی ہے جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ میں جعلی رسیدوں کے مقدمے میں ضمانت میں توسیع کی گئی ہے۔

آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی، عمر ایوب سمیت دیگر رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج بھی نہیں سنایا جاسکا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہیں ہوسکے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر اکٹھا فیصلہ سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول، کراچی کمپنی کوہسار و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، نیا تاریخی ریکارڈ قائم

اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر احتجاج، سپریم کورٹ کے باہر مظاہرے ودیگر کیسز کی سماعت کی، شیر افضل مروت، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی سمیت دیگر رہنما پیش ہوئے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی، عمر ایوب سمیت دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے متعلقہ مقدمات میں پولیس کو 13 نومبر تک گرفتاری سے روک دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *