قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم کا تھا میرا نہیں، امریکی صدر ٹرمپ

قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم کا تھا میرا نہیں، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا میرا نہیں۔

صدر ٹرمپ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ قطر پر یکطرفہ بمباری اسرائیل یا امریکا کے مقاصد کو آگے نہیں بڑھاتی۔

ٹرمپ نے کہا کہ مارکو روبیو کو قطر کے ساتھ دفاعی تعاون معاہدے کو حتمی شکل دینے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حملہ، حماس رہنما شہید

انہوں نے کہا کہ قطر ایک خودمختار ملک اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے، قطر ہمارے ساتھ مل کر بہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حماس نے غزہ کے عوام کی بدحالی سے فائدہ اٹھایا ہے۔

دوسری جانب قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے دوحا میں اسرائیلی حملے کو ’ریاستی دہشت گردی‘ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دوحا میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

اسرائیلی حملےکے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ وہ اسرائیلی حملے کے جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کرکے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *