ڈی جی آئی ایس پی آر کا مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبا سے خصوصی نشست، وطن سے محبت کا بھرپور اظہار

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبا سے خصوصی نشست، وطن سے محبت کا بھرپور اظہار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے مری کے مختلف معروف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا، جس میں طلبا و طالبات اوراساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد بھی کیا گیا۔

پاک فوجی کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس دورے کا مقصد نوجوان نسل کو قومی شعور سے روشناس کرانا، دفاع وطن کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ملک دشمن پروپیگنڈا کے خلاف فکری بیداری پیدا کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:معافی کی گنجائش نہیں، 9 مئی واقعات کے کرداروں اور سہولت کاروں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

خصوصی نشست میں مری کے 3 نمایاں تعلیمی اداروں، آرمی پبلک سکول، کونوینٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلبا سے گفتگو کے دوران انہیں پاک فوج کے کردار، قربانیوں اور قومی دفاع میں ادا کیے جانے والے اہم فرائض سے آگاہ کیا۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا سیکھیں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات سے ہوشیار رہیں۔ نشست کے دوران طلبا نے اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’افواجِ پاکستان قوم کا فخر ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ملک کا دفاع کیا ہے اور کرتی رہیں گی‘۔

طلبا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’ بطورطلبا ہمیں ملک دشمن پروپیگنڈا اور جھوٹی معلومات سے بچنا ہو گا، کیونکہ یہ ہماری قومی یکجہتی کے خلاف ایک خاموش جنگ ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اورعوام کے درمیان ایک مضبوط رشتہ ہے’ پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں‘۔

اساتذہ نے بھی اپنے پیغام میں نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنی فکری ذمہ داری کو پہچانیں اور قومی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے صرف تعلیم کا مرکز نہیں بلکہ فکری تربیت کے ادارے بھی ہیں جہاں سے ایک باشعور، محب وطن اور پرعزم نوجوان نسل تیار ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں خصوصی نشست، طلبا و طالبات کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا و طالبات کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کا اصل سرمایہ قرار دیا اور کہا کہ ’ نوجوان نسل ہی پاکستان کا مستقبل ہے اور جب ان میں حب الوطنی اور شعورموجود ہو تو ملک کا مستقبل یقیناً روشن ہوتا ہے‘۔

نشست کا اختتام دعائیہ کلمات اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کے ساتھ کیا گیا۔ یہ دورہ نہ صرف معلوماتی اور بیداری پیدا کرنے والا ثابت ہوا بلکہ نوجوانوں میں ملک سے محبت اور دفاع وطن کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بھی بنا۔

Related Articles