سوزوکی کلٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خوشخبری

سوزوکی کلٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خوشخبری

پاکستان میں سوزوکی گاڑیوں کی مانگ بدستور موجود ہے، لیکن قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ سوزوکی کلٹس کا سب سے سستا ماڈل بھی چار ملین روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے باعث خریداروں کے لیے اس گاڑی کو خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔

حکومت کی حالیہ ٹیکس اصلاحات کے تحت سیلز ٹیکس 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی نیو انہانسڈ ویلیو (NEV) لیوی بھی عائد کی گئی ہے۔ ان اقدامات کے بعد سوزوکی کلٹس کے تمام ورژنز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سوزوکی کلٹس 2025 کی نئی قیمتیں

کلٹس VXR: پرانی قیمت 40,49,000، نئی قیمت 40,89,490، اضافہ 40,490 روپے
کلٹس VXL: پرانی قیمت 43,16,000، نئی قیمت 43,59,160، اضافہ 43,160 روپے
کلٹس AGS: پرانی قیمت 45,46,000، نئی قیمت 45,91,460، اضافہ 45,460 روپے

قیمتوں میں اضافے کے بعد زیادہ تر خریدار قسطوں کے ذریعے گاڑیاں لینے پر مائل ہو رہے ہیں۔ اس صورتحال میں سوزوکی نے میزان بینک کے تعاون سے پانچ سالہ (60 مہینے) قسط پلان متعارف کروا دیا ہے، تاہم دیگر بینکوں سے بھی قیمتوں کا موازنہ کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

کلٹس قسط پلان 2025

کلٹس VXR (اپ گریڈڈ ورژن)

قیمت: 40,89,490 روپے
ڈپازٹ (30%): 12,26,847 روپے
پروسیسنگ فیس: 3,100 روپے
ابتدائی ادائیگی: 12,29,947 روپے
ماہانہ قسط (60 مہینے): 68,188 روپے

کلٹس VXL (اپ گریڈڈ ورژن)

قیمت: 43,59,160 روپے
ڈپازٹ (30%): 13,07,748 روپے
پروسیسنگ فیس: 3,100 روپے
ابتدائی ادائیگی: 13,10,848 روپے
ماہانہ قسط (60 مہینے): 72,648 روپے

کلٹس AGS (اپ گریڈڈ ورژن)

قیمت: 45,91,460 روپے
ڈپازٹ (30%): 13,77,438 روپے
پروسیسنگ فیس: 3,100 روپے
ابتدائی ادائیگی: 13,80,538 روپے
ماہانہ قسط (60 مہینے): 76,561 روپے

یہ بھی پڑھیں: محکمہ ایکسائز کی گاڑیاں افسران میں ریوڑیوں کی طرح بانٹنے کا انکشاف

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ٹیکسوں میں کمی نہ کی تو آنے والے مہینوں میں گاڑیوں کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ خریدار اس وقت قسطوں پر گاڑیاں لینے کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں تاکہ مہنگائی کا دباؤ کم کیا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *