آج کے دور میں اسمارٹ فون ہر شخص کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے، لیکن معیاری اور مناسب قیمت والا موبائل تلاش کرنا اکثر مشکل ہوتا ہے۔ اسی مشکل کو آسان بنانے کے لیے 15 سے 25 ہزار روپے تک دستیاب چند موبائل فونز کی تفصیلات پیش ہیں۔
آئی ٹیل اے 50 سی
یہ موبائل 16 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ اس میں 16 جی بی میموری اور 2 جی بی ریم دی گئی ہے۔ میموری کارڈ لگانے کا آپشن موجود ہے۔ بیک کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔ اس کی اسکرین 6.6 انچ کی ہے۔
سیگو نوٹ 70
اس فون کی قیمت 20 ہزار روپے ہے۔ اس میں 128 جی بی میموری اور 4 جی بی ریم ہے۔ ڈبل سم سپورٹ اور میموری کارڈ کا آپشن موجود ہے۔ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے جبکہ اسکرین 6.8 انچ کی ہے۔ بیٹری ٹائم بھی مناسب ہے۔
ریئل می نوٹ 60
اس ماڈل کی قیمت 23 ہزار روپے ہے۔ اس میں 64 جی بی میموری اور 4 جی بی ریم دی گئی ہے۔ ڈبل سم سپورٹ کے ساتھ مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ بیک کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔ اس کی بیٹری 5000 ایم اے ایچ کی ہے۔
انفنکس اسمارٹ 10
یہ فون 24 ہزار روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔ اس میں 64 جی بی میموری اور 4 جی بی ریم ہے۔ ڈبل سم سپورٹ کے ساتھ 6.6 انچ کی اسکرین دی گئی ہے۔ فرنٹ اور بیک دونوں کیمرے 8 میگا پکسل کے ہیں۔ بیٹری 5000 ایم اے ایچ ہے جو دن بھر کا استعمال فراہم کر سکتی ہے۔
شیاؤمی ریڈ می اے 5
یہ فہرست میں سب سے زیادہ فیچرز والا فون ہے۔ اس کا بیک کیمرہ 32 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔ میموری 64 جی بی اور ریم 4 جی بی ہے۔ میموری کارڈ لگانے کی سہولت موجود ہے۔ بیٹری 5200 ایم اے ایچ کی ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 25 ہزار روپے ہے۔