البانیا نے کرپشن پر قابو پانے کے لیے اے آئی وزیر متعارف کر ادیا،البانیا کے وزیراعظم ایڈی راما نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کابینہ میں ایک منفرد اور دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر شامل کیا گیا ہے جو عوامی ٹینڈرز کی نگرانی کرے گا۔
سوشلسٹ پارٹی کی میٹنگ کے دوران انہوں نے اس نئے رکن کو متعارف کرایا جسے ڈیلا نام دیا گیا ہے یہ البانوی زبان میں سورج کے معنی رکھتا ہے۔