عرب ممالک کے لیے بڑا پیغام، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اسرائیل سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

عرب ممالک کے لیے بڑا پیغام، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اسرائیل سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے قطر میں حماس کے رہنماؤں پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں پر امریکا ’خوش نہیں‘ہے، لیکن اس واقعے سے واشنگٹن اور اسرائیل کے دیرینہ اتحاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

واشنگٹن سے مشرق وسطیٰ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے تسلیم کیا کہ منگل کے روز ہونے والے یہ حملے جن میں اسرائیل نے پہلی بار امریکا کے اہم اتحادی قطر میں کارروائی کی، خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں اور غزہ میں جاری جنگ بندی کی کوششوں کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا قطر پر حملہ: پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

مارکو روبیو نے کہا کہ جو ہو چکا ہے، سو ہو چکا ہے۔ ظاہر ہے، ہم اس پر خوش نہیں ہیں، صدر بھی خوش نہیں ہیں، ’یہ اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات کی نوعیت کو تبدیل نہیں کرے گا، لیکن ہمیں اس پر بات کرنا ہو گی، خاص طور پر اس بات پر کہ اس واقعے کا جنگ بندی کی کوششوں پر کیا اثر پڑے گا‘۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کی انتظامیہ نے وہ جنگ بندی تجویز تیار کی جس پر قطر میں بات چیت ہو رہی تھی، نے اسرائیلی حملے کو ’بدقسمتی‘ قرار دیا اور وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر تنقید کی۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا کو اس کارروائی کا بہت دیر سے پتہ چلا، اس لیے اسے روکا نہ جا سکا۔

مارکو روبیو، جو اسرائیلی حکام سے ملاقات کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، نے کہا کہ ان کا دورہ اسرائیل کے ساتھ ’عملی اہداف اور مقاصد‘ پر بات چیت کے لیے ہے اور امریکی حمایت اور سیکیورٹی تعاون کو دُہرانے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں ہونے والی کارروائی کے اثرات پر بات چیت کا مرکزی نکتہ ہو گا۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ’ہمیں آگے بڑھنا ہے اور دیکھنا ہے کہ اب کیا کرنا ہے، کیونکہ دن کے آخر میں، ایک گروہ ایسا ہے جس کا نام حماس ہے اور وہ ایک شیطانی گروہ ہے‘۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ، قطر کیساتھ کھڑے ہیں : دفترخارجہ

اپنے دورے کے دوران روبیو یروشلم کے قدیم شہر میں ایک نئی سرنگ کے افتتاح میں بھی شرکت کریں گے، جو زائرین کو یہودیوں کے مقدس ترین مقام ’ٹیمپل ماؤنٹ‘ جو مسلمانوں کا مقدس مقام بھی ہے جہاں  ’مسجد الاقصیٰ‘ تعمیر ہے، کی جانب لے جائے گی۔

روبیو نے کہا کہ ’سٹی آف ڈیوڈ (داوُد کا شہر) ایک الگ مقام ہے، میں وہاں ضرور جاؤں گا‘۔ یہ سفارتی بحران ایک نازک وقت پر سامنے آیا ہے، کیونکہ فرانس 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد کر رہا ہے، جس میں کئی مغربی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں، ایک ایسی ریاست جو مغربی کنارے (ویسٹ بینک) پر مرکوز ہو گی۔

فرانسیسی حکومت، جو غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں سے سخت نالاں ہے، نے امریکا اور اسرائیل کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے ایک نیا راستہ نکالنا ضروری ہے۔

مارکو روبیو کا یہ دورہ اس بات کا امتحان سمجھا جا رہا ہے کہ بائیڈن دور کے بعد ریپبلکن قیادت عالمی سطح پر پیچیدہ اتحادوں اور بڑھتے ہوئے تنازعات سے کس طرح نمٹتی ہے۔

ازراحیل نے ’ٹمپل ماؤنٹ ‘ مسجد الاقصیٰ تک سرنگ کی تعمیر مکمل کر لی، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو افتتاح کے لیے روانہ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *