مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں کیلئے وظائف (اسکالرشپس) کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو نہ صرف تعلیمی اخراجات میں مدد فراہم کرے گا بلکہ لاکھوں خاندانوں کیلئے امید کی کرن بھی بنے گا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچے جو مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، انہیں میرٹ کی بنیاد پر وظائف دئیے جائیں گے۔
تعلیمی وظائف کیلئے فارمز سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چوہدری رحمت علی کمیونٹی سنٹرG-7سے دفتری اوقات میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔