پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا: میدان میں اترنے والے پاکستانی شاہینوں کا انتخاب ہو گیا

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا: میدان میں اترنے والے پاکستانی شاہینوں کا انتخاب ہو گیا

ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف آج ہونے والے اہم میچ کے لیے اپنی حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عمان کے خلاف فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا ، دبئی کا موسم آج کیسا رہے گا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیم میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ کپتان اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پچ کا جائزہ لینے کے بعد موجودہ کمبینیشن پراعتماد کا اظہار کیا۔

شاہین اور ابرار احمد برقرار، حارث رؤف کی شمولیت پرغور ہوا

اجلاس میں ابتدائی طور پر شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد کو آرام دینے پر غور کیا گیا تھا، تاہم کپتان سلمان علی آغا نے شاہین شاہ آفریدی پر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں فائنل الیون میں شامل رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کو شامل کرنے کی تجویز بھی زیرغور آئی، مگر اسپنر کو برقرار رکھا گیا ہے، خاص طور پر دبئی کی پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان، بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا، کیا بارش کا امکان ہے، بولر یا بیٹر، پچ کس کے لیے سازگار رہے گی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر موسم یا پچ کے حالات میں کوئی اچانک تبدیلی آتی ہے تو آخری لمحے میں ٹیم میں تبدیلی ممکن ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی بلے بازوں کو ہدایت

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بلے بازوں کو تحمل اور خود اعتمادی کے ساتھ کھیلنے کی ہدایت دی ہے۔ خاص طور پر صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نیچرل کھیل پر فوکس کریں اور دباؤ میں نہ آئیں۔ ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ٹیم کو ’بے خوف مگر سمارٹ کرکٹ‘ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

بی سی سی آئی کا ’غیر اعلانیہ بائیکاٹ‘؟

ایک اور بڑی خبر کے مطابق بھارت کے ایشیا کپ 2025 کا میزبان ہونے کے باوجود، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے اعلیٰ عہدیدار بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے آج کے میچ میں شرکت نہیں کر رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائقیا، آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل، خزانچی پربھتیج بھاٹیا اور جوائنٹ سیکریٹری روہن دیسائی دبئی نہیں پہنچے اور صرف ایک نمائندہ ہی میچ میں موجود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا، اڈیالہ جیل سمیت 44 جیلوں میں بڑی ٹی وی اسکرینیں نصب

یہ صورتحال اس وقت مزید توجہ کا مرکز بنی جب ایشین کرکٹ کونسل  کے صدر محسن نقوی نے ٹرافی کی رونمائی کی اور دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات کی، لیکن بھارتی بورڈ کا کوئی نمائندہ موجود نہ تھا۔

دبئی میں سنسنی خیز مقابلے کی تیاریاں مکمل

تمام نظریں اب دبئی پر جمی ہوئی ہیں، جہاں پاکستان اپنی موجودہ فارم اور استقامت پر اعتماد رکھتے ہوئے میدان میں اترے گا۔ دوسری جانب بھارت میدان میں تو ہوگا، لیکن انتظامی سطح پر ایک الگ ہی تنازع جنم لے چکا ہے۔

یہ میچ نہ صرف ایشیا کپ کے لیے اہم ہے بلکہ ایک بار پھر دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ مقابلے میں جذبات، دباؤ اور مہارتوں کا امتحان ہوگا۔

ایشیا کپ 2025  گروپ اے میچ

پاکستان بمقابلہ بھارت

مقام: دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم

وقت: شام 6:30 (مقامی وقت)

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *