پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا ، دبئی کا موسم آج کیسا رہے گا؟

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا ، دبئی کا موسم آج کیسا رہے گا؟

ایشیا کپ 2025 کا سب سے زیادہ انتظار کیا جانے والا مقابلہ پاکستان بمقابلہ بھارت  بالآخرآج  14 ستمبر کو دبئی میں ہونے جا رہا ہے، جہاں دونوں روایتی حریف شام 7:30 بجے مدمقابل ہوں گے ، میدان میں تو ٹکراو یقینی ہے، مگر مقابلے سے قبل دبئی کے موسم سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی میچز میں شاندار کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد مضبوط فارم میں دکھائی دیتی ہیں، وہیں دبئی کے موسم کی صورتحال ہمیشہ کی طرح اہم کردار ادا کرے گی۔

موسم کی صورتحال بتانے والی ویب سائٹ ایکیو ویدر کے مطابق دبئی میں دن کے دوران درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ نمی کی وجہ سے درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہوگا جبکہ بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت بڑا مقابلہ آج، ایشیا کپ کی تاریخ میں کس کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہا؟

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کے لیے ایک سینٹر پچ تیار کی گئی ہے جو اس سنسنی خیز مقابلے کے لیے موزوں ہوگی۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا لیکن بھارتی میڈیا کا میچ کے خلاف شور شرابا تاحال جاری ہے۔

دبئی کے موسم کی پیش گوئی کے مطابق بارش کا کوئی خطرہ نہیں، تاہم شدید گرمی اور نمی کھلاڑیوں کے لیے ایک اضافی امتحان ضرور ثابت ہو سکتے ہیں، ایسے میں فٹنس، حکمت عملی اور پانی کی مناسب ترسیل اہم کردار ادا کریں گے۔

شائقین کرکٹ بے صبری سے اس ہائی وولٹیج مقابلے کا انتظار کر رہے ہیں، اور خوش قسمتی سے موسم اس ایونٹ میں رکاوٹ بنتا دکھائی نہیں دے رہا۔

یہ خبربھی پڑھیں :ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دبئی پولیس کی سخت ہدایات جاری، سیکیورٹی ہائی الرٹ

اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سی ٹیم گرمی سے بے پرواہ ہو کر گراؤنڈ میں اپنی کارکردگی سے دھوم مچاتی ہے!

editor

Related Articles