کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سےمختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان

کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سےمختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش، آئی آئی  چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے  آج سے 19 ستمبر  تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا،کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور  پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے بالائی علاقوں میں 15 سے 19 ستمبر تک گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔

موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور سفر کے انتظامات موسمی حالات کے مطابق کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر کے چند مقامات پر بارش ہوئی، جس میں سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں ریکارڈ کی گئی جہاں سٹی میں 06 ملی میٹر اور ائرپورٹ پر 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی

پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی اور سبی میں ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *