کرکٹ کے بعد اب جیولین تھرو! ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا دوبارہ ٹکرانے کو تیار

کرکٹ کے بعد اب جیولین تھرو! ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا دوبارہ ٹکرانے کو تیار

پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کل آمنے سامنے ہوں گے لیکن اب میدان کرکٹ کا نہیں بلکہ جیولین تھرو کا ہوگا ۔

ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئنن شپ میں پاکستان کےارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل اگلے دن ہوگا۔

یہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان برادرانہ رقابت کا نیا باب ہے، کیونکہ ٹوکیو اولمپکس کے چیمپیئن چوپڑا اور پیرس اولمپکس کے ان کے حریف ارشد ندیم ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی میں فوجی تصادم کے بعد پہلی بار مدمقابل ہوں گے۔

 جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ٹیم کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم جانا مایوس کن ہے، مائیک ہیسن

 ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بدھ کو جویلین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے جو پاکستانی وقت کےمطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ  کے ذریعے آٹھ بہترین جویلین تھرور کا فائنل کیلئے انتخاب ہونا ہے جو جمعرات کو شیڈول ہے۔

ارشد ندیم نے نیرج کے ساتھ اپنی مقابلے بازی کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا اصل مقابلہ ہمیشہ اپنے آپ سے ہوتا ہے، نیرج ندیم کے ساتھ نہیں ، میں اچھی حالت میں ہوں اور ٹوکیو میں مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹوکیو میں زیادہ تر وہی بڑے حریف ہوں گے جو پیرس اولمپکس میں تھے، اس لیے ایک زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لیے فینز سے دعاؤں کی درخواست بھی کر دی۔

ارشد ندیم نے کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ٹوکیو میں ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آیا ہوں، کل میں ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے دعا کریں کہ اچھا پرفارم کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کروں، پیرس اولمپکس میں جس طرح پوری قوم نے سپورٹ کیا۔ اسی طرح اب اس ایونٹ کے لیے بھی مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ بھرپور محنت کی ہے، پوری کوشش کروں گا کہ ایک بارپھر پاکستان کانام روشن کروں۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا

پیرس اولمپکس کے بعد سے، ارشد ندیم نے صرف ایک مقابلے میں حصہ لیا ہے، جہاں انہوں نے گومی، جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

نیرج چوپڑا، جو اس وقت عالمی چیمپیئن بھی ہیں، ایک شاندار سیزن گزار رہے ہیں ، انہوں نے دوحہ میں 90.23 میٹر کے تھرو کے ساتھ قومی ریکارڈ قائم کیا اور پیرس، اوسٹراوا، اور بنگلورو میں کامیابیاں حاصل کیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *