مسلح افواج اور پاکستانی پرچم کی طاقت نا ہو تو کشمیر کو غزہ بننے میں دیر نہیں لگے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق

مسلح افواج اور پاکستانی پرچم کی طاقت نا ہو تو کشمیر کو غزہ بننے میں دیر نہیں لگے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نےآزادڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی حقوق کے مطالبات کے لیے پوری دنیا میں تنظیمیں سامنے آتی ہیں، لیکن پوری دنیا میں پرتشدد تحریکوں کا تصور نہیں ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات بھارتی ایجنڈے کی تکمیل ہو سکتی ہے، کوئی محبت وطن کشمیری یہ مطالبہ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے دفاعی اداروں سمیت تمام اداروں میں کشمیری ہیں، مجھے کسی ادارے سے تعصب کا عندیہ نہیں ملا، پاکستان اپنا پیٹ کاٹ کر ہماری خواہشات پوری کرنے کو تیار ہے، یہ مسلح افواج نا ہوں اور پاکستانی پرچم کی طاقت نا ہو تو کشمیر کو غزہ بننے میں دیر نہیں لگے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ان کا نظریہ کسی محب وطن کشمیری کا نہیں ہو سکتا۔ ریاست نے ان سے ہمیشہ ماں کا سلوک کیا ہے، لیکن آئین ریاست کی ریڈ لائن ہے۔ راستے بند کرنے سے آزاد کشمیر کے عام شہری کا نقصان ہے، ان کی نام نہاد پرامن تحریک کی حقیقت پوری دنیا نے دیکھ لی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، پنجاب آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری،سیلابی صورتحال میں شدت آنے کا خدشہ

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریاستی اداروں سے مسلح تصادم چاہتے ہیں، اگر یہ اسٹریٹجک تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے تو ریاست نے تو اپنا کردار ادا کرنا ہے، اگر آپ نظریہ کشمیر کو فنا کرنے کی کوشش کریں گے تو ہر غیرت مند کشمیری آہنی ہاتھوں سے آپ کو روکے گا۔

وزیراعظم انوار الحق نے سوال بھی اٹھایا کہ ان کے تاجروں سے پوچھیں کہ سستی بجلی اور آٹے کے بعد انہوں نے عوام کے لیے کیا چیز سستی کی ہے؟ یہ چاہتے ہیں آزاد کشمیر کو ٹیکس فری زون قرار دے کر تمام مالیاتی خسارہ ریاست پاکستان برداشت کرے، اور ان کو انارکی پھیلانے کے لیے آزاد چھوڑ دیا جائے، ان عقل کے اندھوں کو قابض اور محافظ افواج کا فرق معلوم نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *