ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دے دی

ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دے دی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے 9 ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو ہرا دیا۔ یہ گروپ بی کا میچ ابوظبی میں کھیلا گیا جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز اسکور کیے۔ تنزید حسن 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سیف حسن نے 30 اور توحید نے 26 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 20 اوورز میں 146 رنز بنا سکی اور مکمل طور پر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ویانا میں آئی اے ای اے کے سائیڈ ایونٹ میں کینسر کے علاج کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اظہار

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *