سیکرٹری ریلوے نے انکشاف کیا ہےکہ 20 سال قبل ریلوے 200 ٹرینیں چلاتی تھی اور اب صرف 100 ٹرینیں چلتی ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلوے کے اجلاس کے دوران سیکرٹری ریلوے نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان ریلوے کا 20 سال میں آپریشن بہت زیادہ کم ہوا ہے، 20 سال قبل ریلوے 200 ٹرینیں چلاتی تھی اور اب صرف 100ٹرینیں چلتی ہیں۔
سیکرٹری ریلوے کے مطابق فنانشل اور پرانے انفرااسٹرکچر کی بری حالت کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے، ہم وہ ریونیو نہیں بناپاتے جو نجی شخص کرلیتا ہے،کراچی سے 8 سے 9 ایکسپورٹ ٹرینیں چلارہے ہیں جب کہ لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں فریٹ ٹرینیں لےکرجارہے ہیں۔
اس موقع پر ناصر بٹ نے کہا کہ 20 سال میں ریلوے بند ہو جائے گی۔