نجکاری سے قبل پی آئی اے کی بڑی کامیابی، 2004 کے بعد پی آئی اے نفع بخش ادارے میں تبدیل

نجکاری سے قبل پی آئی اے کی بڑی کامیابی، 2004 کے بعد پی آئی اے نفع بخش ادارے میں تبدیل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) نے 2025 کی پہلی ششماہی میں نجکاری سے قبل ایک بڑی کامیابی حاصل کی اور ٹیکس سے قبل منافع حاصل کیا ہے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق تقریباً دو دہائیوں بعد اس عرصے کا پہلا منافع ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب رواں سال کے آخر میں قومی ایئرلائن کی نجکاری کی تیاری کی جارہی ہے۔

پی آئی اے جو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) منافع ریکارڈ کیا۔ اس کے مقابلے میں 2024 کے اسی عرصے میں کمپنی کو قبل از ٹیکس خسارے کا سامنا تھا۔

رواں ششماہی کے لیے ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا۔ یہ منافع ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسلام آباد پی آئی اے کی نجکاری کے نئے منصوبے پر کام کررہا ہے جو پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کی اہم شرط ہے۔

کمپنی کے ایک ذرائع کے مطابق سرکاری ایئر لائن کو 2004 کے بعد پہلی بار ایسا منافع ہوا ہے، البتہ 2014 سے پہلے کے مالیاتی ریکارڈ اب عوامی سطح پر دستیاب نہیں ہیں۔

قومی ایئر لائن کی یہ مجوزہ نجکاری ملک میں تقریباً 20 سال بعد کسی بڑے سرکاری ادارے کی پہلی نجکاری ہوگی،جب کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری گزشتہ سال کے بیل آؤٹ پروگرام کا بنیادی حصہ تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *