اگر آپ یا آپ کے گھر میں کوئی برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا خواب رکھتا ہے، تو اب آپ کے لیے خوشخبری آ چکی ہے!
برطانوی تعلیمی اداروں نے پاکستانی طلبہ کیلئے داخلے، ویزہ، اور اسکالرشپ سے متعلق بڑی آسانیاں متعارف کروا دی ہیں، یہ موقع نہ صرف تعلیم بلکہ مستقبل سنوارنے کا سنہری دروازہ ہے۔
برٹش کونسل پاکستان نے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کو جلد از جلد درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر پاکستانی طلباء نے حال ہی میں اپنے تعلیمی امتحانات کے نتائج حاصل کیے ہیں اور وہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو فوری طور پر یو کے سٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کے جاری بیان کے مطابق طلباء کو ویزا کے لیے درخواست دینے میں تاخیر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
درخواست دینے کے لیے، پاکستانی طلباء کے پاس یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ CAS حوالہ نمبر ہونا چاہیے اور تمام ضروری دستاویزی ثبوت تیار ہوں۔
طلباء طالب علم ویزا کے لیے آن لائن gov.uk/student-visa پر درخواست دے سکتے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ وقت پر درخواست دینے سے ویزا کے عمل میں تاخیر سے بچا جا سکتا ہے اور طلباء کو وقت پر اپنی پڑھائی شروع کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔
اگر آپ برطانیہ میں پڑھنے کے خواہشمند ہیں تو یہ وقت ہے قدم اٹھانے کا! مزید تفصیلات کے لیے قریبی ایجوکیشن کنسلٹنٹ یا آفیشل ویب سائٹس سے رجوع کریں، اور اس خبر کو اپنے دوستوں، کلاس فیلوز اور والدین کے ساتھ ضرور شیئر کریں کیونکہ موقع بار بار نہیں آتا۔