پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 57 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 57 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے باعث ایک لاکھ 57 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 1191 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 368 پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ‏ہمیشہ! سعودی وزیر دفاع

آج اب تک کے کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 381 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچا جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 978 پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *