پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کا مشترکہ اعلامیہ سعودی سرکاری ویب سائٹ پر جاری

پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کا مشترکہ اعلامیہ سعودی سرکاری ویب سائٹ پر جاری

اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان تقریباً 8 دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں، اس معاہدے کا مشترکہ اعلامیہ سعودی عرب کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری

سرکاری سطح پر جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے، یہ معاہدہ ریاض کے قصر الیمامہ میں پاکستان کے وزیراعظم اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان ہونے والی باضابطہ ملاقات کے بعد طے پایا۔ یہ دورہ 25 ربیع الاول 1447 ہجری بمطابق 17 ستمبر 2025 کو سعودی ولی عہد کی جانب سے دی گئی دعوت پر عمل میں آیا۔

8 دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک شراکت داری میں نیا سنگ میل

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، جو اسلامی یکجہتی، باہمی احترام اور جغرافیائی مفادات پر مبنی ہیں۔ ملاقات کے دوران خطے اور دنیا کے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا اور مستقبل کے تعاون پر زور دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بات چیت کی ابتدا میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو اپنی طرف سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

دفاعی معاہدہ، ’ایک پر حملہ، دونوں پر حملہ تصور ہوگا’

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دورے کا سب سے اہم پہلو ‘مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ’ تھا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دفاعی روابط کو فروغ دینا، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا اور کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی حکمت عملی ترتیب دینا ہے۔

مزید پڑھیں:سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ‏ہمیشہ! سعودی وزیر دفاع

معاہدے کے مطابق، اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ اس کا مقصد نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔

پرتپاک استقبال پر وزیراعظم پاکستان کا اظہار تشکر

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انھیں اور ان کے وفد کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا گیا اور شاندار میزبانی فراہم کی گئی۔

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین، ولی عہد اور برادر سعودی عوام کے لیے ترقی، خوشحالی اور کامیابی کی دعائیں دیں۔ اس موقع پر ولی عہد نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کے لیے ترقی اور استحکام کی خواہش ظاہر کی۔

یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات میں ایک نیا باب ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، سیاسی اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *