صارفین کے لیے بری خبر ، سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 19 پیسےفی یونٹ بجلی مہنگی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کے تحت بجلی اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہےتاہم درخواست پر 29 ستمبرکو سماعت کی جائے گی۔