بابر اعظم کی ایشیا کپ میں عدم شمولیت ، مکی آرتھر بھی بول اٹھے

بابر اعظم کی ایشیا کپ میں عدم شمولیت ، مکی آرتھر بھی بول اٹھے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایشیا کپ اسکواڈ میں بابر اعظم کی غیر موجودگی پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں ، بابر جیسا کلاس بیٹسمین کسی بھی بڑی ٹورنامنٹ کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ اس ایونٹ میں قومی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں ، قومی ٹیم  کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مراحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت 21 ستمبر بروز اتوار کو ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، گروپ اے میں پاکستان اور بھارت نے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا، بھارت کا ابھی ایک میچ باقی ہے، بھارت اپنا تیسرا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا۔

گروپ بی میں دلچسپ صورتحال کا سامنا ہے ، سری لنکا اور بنگلا دیش چار چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں اور افغانستان پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پرموجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

افغانستان کا رن ریٹ بنگلا دیش سے اچھا ہے اور اگر افغانستان سری لنکا کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پھر تینوں ٹیموں کا رن ریٹ دیکھا جائے گا جن بھی دو ٹیموں کا رن ریٹ بہتر ہو گا وہ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائیں گی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *