نیشنل سیونگز سکیم میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کے لیے اہم خبر آگئی

نیشنل سیونگز سکیم میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کے لیے اہم خبر آگئی

نیشنل سیونگز سکیمز سے منافع  حاصل کرنیوالوں کے لیے اہم خبر ، قومی بچت سکیم کے منافع کی شرح میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے نیا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاہے ، نیشنل سیونگز سکیمزمیں منافع کی شرح میں ردوبدل کے بعد نئی  شرح پر عمل درآمد 17 ستمبر 2025 سے مؤثر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، صارفین پر مزید بوجھ بڑھنے کا خدشہ

شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع  10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے جبکہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر سالانہ منافع کی شرح  9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کردی گئی ہے۔

دوسری جانب  ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 12 بیس پوائنٹس کمی کردی گئی ہے  جس کے بعد منافع کی شرح 11.54 فیصد سے کم ہوکر 11.42 فیصد ہوگئی  ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ مانیٹری پالیسی کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے ،سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کیجانب سے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز

ماہرین کے مطابق نیشنل سیونگز ملک کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہے جس کی  مختلف سکیموں میں عوام نے 3400 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *