ملک میں سونے کی قیمت مستحکم ، چاندی بھی مہنگی

ملک میں سونے کی قیمت مستحکم ، چاندی بھی مہنگی

مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی ہیں  تاہم چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے ۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 668ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث  مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی  24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 88ہزار 600 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، صارفین پر مزید بوجھ بڑھنے کا خدشہ

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 33ہزار 161روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

سونے کی قیمتوں میں استحکام کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 31روپے کے اضافے سے 4ہزار 418روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 26روپے کے اضافے سے 3ہزار 787روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں، جس سے سرمایہ کاروں کو وقتی اطمینان حاصل ہوا ہے۔ تاہم، چاندی کی قیمت میں غیر متوقع اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے مارکیٹ میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں استحکام عالمی مالیاتی عوامل اور ڈالر کی قدر میں معمولی تبدیلی کا نتیجہ ہے، جبکہ چاندی کی طلب میں اضافے کے باعث اس کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *