ننھے سٹار عمر شاہ کے آخری لمحات، چچا کا جذباتی ویڈیو بیان وائرل

ننھے سٹار عمر شاہ کے آخری لمحات، چچا کا جذباتی ویڈیو بیان وائرل

ننھے سوشل میڈیا سٹار عمر شاہ کے انتقال سے قبل کی کیفیت اور لمحات کے بارے میں ان کے چچا نے تفصیل بیان کردی۔

پیر کی صبح سوشل میڈیا اور متعدد ٹی وی پروگراموں میں شریک میزبان عمر شاہ کی اچانک موت کی خبر سامنے آئی، جس نے پورے پاکستان کو دکھی کردیا۔

عمر شاہ اپنے بڑے بھائی اور ساتھی ننھے سٹار احمد شاہ کے ساتھ پروگراموں میں حصہ لیتے تھے اور سوشل میڈیا پر بھی ویڈیوز شیئر کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر انتقال کرگئے

احمد علی شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کے بھائی عمر انتقال کر گئے ہیں، بعد ازاں معروف ٹی وی اینکر وسیم بادامی نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

وسیم بادامی نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے کہا کہ عمر شاہ کو الٹی ہوئی جو ان کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے ان کے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا، اس کے بعد انہیں (Cardiovascular Arrest) ہوا اور وہ انتقال کر گئے۔

۔ انہوں نے ویڈیو میں عوام سے مرحوم کے اہلِ خانہ کے لیے دعا کی بھی اپیل کی

عمر شاہ کے انتقال پر شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا اسٹارز نے بھی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ، حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر شاہ کے چچا کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ عمر کے آخری لمحات کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : احمد شاہ کیساتھ عمر کی آخری ویڈیو وائرل , آخری فرمائش میں کیا کہا؟

انہوں نے بتایا کہ رات تک عمر بالکل ٹھیک تھے، کوئی تکلیف یا پریشانی نہیں تھی اور وہ سکون سے سو رہے تھے، لیکن رات ڈھائی بجے اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی، انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں صرف تیس منٹ کے اندر ہی ان کا انتقال ہو گیا۔

عمر کے چچا نے کہا کہ یہ لمحہ ان کے اور گھر والوں کے لیے بہت تکلیف دہ ہے، پورا پاکستان عمر کے انتقال کی خبر سن کر غمزدہ تھا اور اسی سلسلے میں انہیں کئی لوگوں کی کالز بھی موصول ہوئیں۔

انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ خاص طور پر عمر کے والدین کے لیے دعائیں کریں، کیونکہ یہ ان کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چائلڈ اسٹار عمر شاہ کی اچانک موت کی وجہ سامنے آگئی

احمد شاہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ متعدد مارننگ شوز اور گیم شوز میں شریک ہوتے رہے ہیں، جہاں ان کی معصوم باتوں اور مسکراہٹوں نے ناظرین کو بے حد محظوظ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *