معروف کمپنی نے الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں13 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کردی

معروف کمپنی نے  الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں13 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کردی

ایم جی پاکستان نے اپنی دو مقبول الیکٹرک گاڑیوں پر محدود مدت کے لیے خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ رعایت ایم جی 4 ایکسائٹ (MG4 Excite) اور ایم جی زیڈ ایس ای وی شارٹ رینج (MG ZS EV Short Range) ماڈلز پر لاگو ہوگی۔

ایم جی 4 ایکسائٹ کی قیمت میں 13 لاکھ 9 ہزار روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 97 لاکھ 99 ہزار روپے کے بجائے 84 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ایم جی زیڈ ایس ای وی شارٹ رینج کی قیمت میں بھی 13 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت ایک کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار روپے سے کم ہو کر 96 لاکھ 90 ہزار روپے رہ گئی ہے۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ آفر صرف محدود تعداد میں گاڑیوں کے لیے ہے، اس لیے دلچسپی رکھنے والے صارفین فوری طور پر بکنگ کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم جی موٹرز کا شاندار ’آزادی پیکیج‘ خریداروں کے لیے خصوصی پیشکش

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *