امریکا نے اہم بھارتی شخصیات کے ویزے منسوخ کر دیئے

امریکا نے اہم  بھارتی  شخصیات کے ویزے منسوخ کر دیئے

امریکا نے فیٹینیل کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے کچھ ہندوستانی کاروباری ایگزیکٹوز اور کارپوریٹ رہنماؤں کے ویزے منسوخ کیے اور بعد میں دوبارہ جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ اقدام فیٹینیل پری کرسرز کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانے نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔ بیان کے مطابق فیٹینیل پری کرسرز وہ بنیادی کیمیکلز ہیں جو فیٹینیل کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں، اور یہ منشیات امریکا میں اوور ڈوز سے ہونے والی اموات کی ایک بڑی وجہ ہے۔

سفارت خانے نے متاثرہ افراد کے نام ظاہر نہیں کیے، تاہم ترجمان کے مطابق وہ بھارتی شہری ہیں۔ مزید کہا گیا کہ بھارتی حکام اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان، متعدد ایرانی کمپنیز بلیک لسٹ

بھارتی وزارت خارجہ نے امریکی ویزا اقدامات پر روئٹرز کی تبصرہ کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد سزا ٹیکس عائد کیا گیا تھا جس سے دو طرفہ تعلقات متاثر ہوئے، نے چین، میکسیکو اور کینیڈا سے درآمدات پر بھی اضافی لیویز لگائی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک امریکا میں فیٹینیل کی ترسیل میں آسانی پیدا کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *