امریکا کا بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا، ایرانی چاہ بہار بندرگاہ سے متعلق دی گئی چھوٹ واپس لے لی

امریکا کا بھارت کو  ایک اور بڑا جھٹکا،  ایرانی چاہ بہار بندرگاہ سے متعلق دی گئی چھوٹ واپس لے لی

امریکا نے بھارت کو ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر کام کرنے کی اجازت واپس لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر کام کرنے پر عائد پابندیوں سے دیا گیا استثنیٰ ختم کر دیا ہے۔ اس سے قبل امریکا نے بھارت اور دیگر کچھ ممالک کو اس بندرگاہ پر کام جاری رکھنے کی اجازت دے رکھی تھی۔

امریکی حکام کے مطابق پابندیوں سے استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ 29 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

دوسری جانب امریکا نے ممنوعہ دوا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی شہریوں کے ویزے بھی منسوخ کر دیے ہیں۔ بھارت میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ کچھ بھارتی کاروباری ایگزیکٹیوز اور کارپوریٹ رہنماؤں کے ویزے منسوخ یا مسترد کیے گئے ہیں، کیونکہ یہ افراد ممنوعہ دوا بنانے والے کیمیکلز کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزیدمضبوط بنانے کا اعادہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *