ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے، پاکستان کا اقوام متحدہ میں موقف

ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے، پاکستان کا اقوام متحدہ میں موقف

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اقوام متحدہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ اس حساس معاملے کو صرف بات چیت اور پرامن ذرائع سے ہی حل کیا جانا چاہیے، کسی بھی قسم کی زور زبردستی سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان پختہ یقین رکھتا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر تمام معاملات کو سفارتکاری، بات چیت اور تعاون کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کو مزید وقت دیا جانا چاہیے تاکہ تصادم سے بچا جا سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایران کی سلامتی کونسل کے فیصلے پر شدید مذمت، آئی اے ای اے معاہدہ معطل کرنے کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ ایران کا قریبی ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کے ناطے، پاکستان کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کرتا جو خطے کو مزید غیرمستحکم کرے۔ ان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی کئی بحرانوں کا شکار ہے اور مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ “سفارتکاری اور دھونس دھمکی ایک ساتھ نہیں چل سکتیں”، اس لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری اس نازک مرحلے پر مذاکرات اور پرامن حل کو ترجیح دے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی قیمت پر پرامن حل سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

عاصم افتخار کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی سطح پر خدشات بڑھتے جا رہے ہیں، اور اس مسئلے کے حل کے لیے مختلف فورمز پر بحث جاری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *