بنگلہ دیش نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دیدی

بنگلہ دیش نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دیدی

ایشیا کپ کے سر فور کے پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ میں سری لنکا کوچار وکٹوں  سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ کے پہلے مقابلے میں بنگلہ دیش نے سر لنکا کوچار وکٹوں سے شکست دیدی، قبل ازیں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 169 رنز کا ہدف دیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

داسن شناکا نے شاندار 64 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، کوسال مینڈس 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنر بلے باز پاتھم نیسانکا 22 رنز بنا کر تسکین احمد کا شکار بنے جبکہ کوسال مینڈس 34 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے، کوسال پاریرا 16 اور کمل مشارا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کے مستفیظ الرحمٰن نے 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کی، مہدی حسن 2 اور تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ سپر فور راؤنڈ کا دوسرا مقابلہ 21 ستمبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *