ایشیا کپ سپر فور کا دنگل! کب، کہاں، کون سی ٹیم کس سے ٹکرائے گی ؟

ایشیا کپ سپر فور کا دنگل! کب، کہاں، کون سی ٹیم کس سے ٹکرائے گی ؟

ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد اب بات سپر فور مرحلے تک پہنچ چکی ہے، جہاں ایشیا کی بڑی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

 سپر فور مرحلے کی چاروں ٹیمیں گزشتہ روز ہی فائنل ہوگئی تھیں اور آج کے میچ کے نتیجے سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ایشیا کپ 2025 کا آخری گروپ میچ آج بھارت اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے بعد سپر فور مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

 سپر فور مرحلے میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی،  کون کرے گا فائنل کی جانب پیش قدمی؟ کون ہوگا باہر؟ اور کب، کہاں ہوں گے یہ دلچسپ مقابلے ، آئیے جانتے ہیں سپر فور مرحلے کا مکمل شیڈول اور ممکنہ ٹکراؤ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

سپر فور مرحلے کا پہلا میچ 20 ستمبر کو بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، 21 ستمبر کو ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت دبئی میں ہی مدمقابل آئیں گے۔

23 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ابوظہبی میں آمنے سامنے آئیں گی، 24 اور 25 ستمبر کو بنگلا دیش ٹیم بالترتیب بھارت اور پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی، یہ دونوں میچز دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سپر فور مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں ہی کھیلا جائے گا، سپر فور مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی دو ٹیمیں فائنل میں رسائی حاصل کریں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ : پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی میڈیا کا نیا پراپیگنڈا

سپر فور مرحلہ ایشیا کپ کا سب سے سنسنی خیز اور فیصلہ کن مرحلہ ہوتا ہے، جہاں ہر میچ فائنل جیسی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر آپ کرکٹ کے شوقین ہیں تو اپنی تاریخیں نوٹ کر لیں، ٹیموں کا ساتھ دیں اور ہر گیند، ہر وکٹ اور ہر رن کا لطف اٹھائیں۔

editor

Related Articles