امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بگرام ایئر بیس امریکہ کے حوالے نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر افغانستان وہ ایئر بیس واپس نہیں کرتا جو ہم نے تعمیر کیا تھا تو یہ ان کے لیے انتہائی برا ثابت ہوگا۔
امریکی اخبار کے مطابق واشنگٹن اور طالبان کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں اور بگرام ایئر بیس پر محدود امریکی فوجیوں کی دوبارہ تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے،ان مذاکرات کی قیادت امریکی نمائندہ خصوصی ایڈم بوہلر کر رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں :افغانستان میں بگرام ائیر بیس کو واپس لینےکیلئے کوشاں ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی بگرام ایئر بیس کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ فوجی اڈہ امریکہ کو کبھی خالی نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ یہ اسٹریٹجک لحاظ سے بے حد اہم مقام ہے اور چین کے ان علاقوں کے قریب ہے جہاں جوہری ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں۔
If Afghanistan doesn’t give Bagram Airbase back to those that built it, the United States of America, BAD THINGS ARE GOING TO HAPPEN!!! President DJT
(TS: 20 Sep 17:29 ET)…
— Trump Truth Social Posts On X (@TrumpTruthOnX) September 20, 2025