پاکستان سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدے سے بھارت میں صف ماتم بچھ چکی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

پاکستان سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدے سے بھارت میں صف ماتم بچھ چکی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

یوم تشکر اور آپریشن بنیان مرصوص استحکامِ پاکستان کے سلسلے میں راولا کوٹ کے صابر شہید اسٹیڈیم میں بڑے کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انور الحق نے پرجوش خطاب کیا۔

چوہدری انور الحق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاک فوج نے جرات اور بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا اور دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی معاہدے سے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور یہ کامیابی پاکستان اور کشمیری عوام کے حوصلے کو مزید بلند کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ دشمن اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش کرے گا تو اس سے بھی زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

خطاب کے دوران وزیراعظم چوہدری انور الحق نے ضلع پونچھ کے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے ایک ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے اور آنے والے وقت میں پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *