فخر زمان ناٹ آئوٹ ،ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

فخر زمان ناٹ آئوٹ ،ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ایشیا کپ سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جا رہے   میچ کے دوران فخر زمان کے آؤٹ ہونے پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا،بھارتی وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ دیے جانے کے بعد شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس  (سابقہ ٹوئٹر) پر بحث چھیڑ دی۔

متعدد صارفین نے امپائر کے فیصلے پر سوال اٹھائے ہیں اور اسے تھرڈ امپائر کا متنازعہ فیصلہ قرار دیا ہے، کچھ کا کہنا ہے کہ کیچ زمین کو لگنے کے بعد مکمل ہوا، جبکہ دیگر نے وکٹ کیپر کی مہارت کو سراہا اور فیصلے کو درست قرار دیا۔

 فخر زمان”  “کیچ” اور “امپائر ”  ناٹ آئوٹ جیسے ہیش ٹیگز اس وقت ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں،ماہرین کرکٹ بھی اس واقعے پر تبصرے کر رہے ہیں، اور میچ کے بعد اس پر مزید گفتگو متوقع ہے۔

یاد رہے کہ فخر زمان نے باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش  کی لیکن گیند بیٹ کو چھونے کے باہر زمین پر لگ کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں گئی تاہم تھرڈامپائر نے فخر زمان کو آئوٹ قرار دے دیا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *