سی ڈی اے کا ملک کی ٹاپ یونیورسٹیز کے گریجوایٹس کو انٹرن شپ فراہم کرنے کا اعلان

سی ڈی اے کا ملک کی ٹاپ یونیورسٹیز کے گریجوایٹس کو انٹرن شپ فراہم کرنے کا اعلان

سی ڈی اے بورڈ نے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اپنے 16ویں اجلاس میں 2025 کے لیے ایک انٹرن شپ پالیسی کی منظوری دی ہےجس کا مقصد پاکستان کی اعلیٰ سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل سٹو ڈینٹس کو انرن شپ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام یونیورٹی گریجوایٹس کو شفاف طریقے سے اور میرٹ پر شامل کرنے کی کوشش کرتا ہے، انہیں CDA کے مختلف فارمیشنز میں کام کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ عصری علم سے آراستہ ایک ہنر مند اور جدید افرادی قوت بھی لائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسی نوجوان گریجویٹس کی پیشہ ورانہ تیاری میں معاون ثابت ہوگی۔

اجلاس کے دوران قواعدو ضوابط کے تحت سی ڈی ا ے بورڈ نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اے این ایف کے دفتر کے قیام کے لیے جگہ مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔ اسلام آباد میں ایک پولیس اسٹیشن کے لیے اراضی مختص کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید برآں، بورڈ نے F-10 سروس روڈ (ایسٹ) کا نام قومی کھلاڑی ارشد ندیم کے نام پر رکھنے کی تجویز منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

ایجنڈے کے دیگر آئٹمز میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ ویسٹ مینجمنٹ کے معاہدے اور فنانس ڈویژن کے قواعد کے مطابق گریڈ 15 اور 16 میں CDA کے شماریاتی معاون ملازمین کی اپ گریڈیشن شامل تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *